کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سپریم کورٹ نے کنٹریکٹ پر تعینات اساتذہ کی قبل از وقت برطرفی کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ریکارڈ طلب کرلیا،سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں دو رکنی بینچ کے روبرو کنٹریکٹ پر تعینات اساتذہ کی قبل از وقت برطرفی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، اساتذہ میں سہراب شاہانی، نصیر میمن، مشتاق علی سمیت 96 اساتذہ شامل ہیں۔