کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں دو رکنی بینچ نے گلشن اقبال میں پولیس کی جانب سے گھر پر چھاپہ مارنے کے خلاف درخواست مسترد کردی ، درخواست گزار نے کہا کہ میرے گھر پر پولیس نے 2023 میں چھاپہ مارا، گھر سے قیمتی اشیاء سمیت کرنسی بھی چوری ہوئی،سرکاری وکیل نے کہا کہ درخواست گزار عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ، جب پولیس نے چھاپہ مارا نو 2 مفرور ملزمان کو گھر سے گرفتار کیا گیا ، سیشن عدالت بھی ان کی درخواست مسترد کرچکی ہے۔