کراچی(اسٹاف رپورٹر)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ ضلع کرم کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی ، افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ بعض عناصر ضلع کرم میں امن کو برداشت نہیں کرسکتے، مقامی جرگہ پہل کرنیوالے ملزمان کی نشاندہی کرے تاکہ انہیں کیفر و کردار تک پہنچایا جائے ، عوام کے جان ومال کی حفاظت حکومت کی اولین ذمہ داری ہے زخمیوں کو طبّی و مالی امداد فراہم کرتے ہوئے نقصانات کا ازالہ کیا جائے ،انہوں نے شہید افراد کے خاندانوں سے دلی تعزیت و ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ، علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے اور حقائق کی روشنی میں علاقے کے امن کو برقرار رکھنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔