کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن روبینہ خالد نے ان کے دفتر میں ملاقات کرکے حکومت سندھ کی جانب سے پیدائشی سرٹیفکیٹ کا فری اجراء کرنے کے فیصلے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا وژن ہے اور اس پروگرام کو مل کر ہم بہتر بنائیں گے، انہوں نے بتایا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت اس وقت تک 93 لاکھ سے زائد مستحق خواتین سہہ ماہی وظیفہ حاصل کر رہی ہیں اور جلد ہی سہہ ماہی وظیفہ حاصل کرنے والے مستحقین کی تعداد ایک کروڑ تک کرنے جارہے ہیں، رجسٹرڈ مستحق خاندانوں کے بچوں کی فنی و تکنیکی تربیت کیلئے بینظیر اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام کا جلد آغاز کیا جائے گا۔