کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر سردار سحر گل خلجی ،جنرل سیکرٹری جاوید اقبال اعوان سینئر نائب صدر ارباب اقبال کاسی، ضمیر اختر ،ذاکر بنگلزئی ، سلمان درانی ،اسماعیل بنگلزئی و کابینہ کے دیگر ارکان نے بیان میں مرکزی سینئر رہنمارکن قومی اسمبلی سرداد یعقوب خان ناصر ، سردار راز محمد ناصر ،سردار رؤف ناصر ،مرحوم سردار در محمد خان ناصرکے بڑے بھائی ،سردار محمد انور ناصر سردار زادہ طاہر ناصر سردار زادہ فاروق ناصر کے والد ،ڈی آئی جی رخشان ڈویژن وزیر خان ناصر، پی پی ایچ ای کے ایڈیشنل سیکرٹری ذاکر خان ناصر سردار زادہ جمیل خان ناصر ،سردارزادہ، ایوب خان ناصر، حنیف خان ناصر، اقبال خان ناصر،نعمان خان ناصر کے چچا سینئر ریٹائرڈ بیوروکریٹ سردار محمد سلطان خان ناصر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔