• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ‘ کلی عمر واطراف کے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں کی یلغار

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) کلی عمر واطراف کے مختلف علاقوںمیں آوارہ کتوں کی یلغار ،سگ گزیدگی کے واقعات میں اضافہ،ہسپتالوں میں کتے کے کاٹے کی ویکسی نیشن نایاب، کتا مار مہم کا آغاز کیا جائے عوامی حلقوں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق کلی عمر کے مختلف علاقوںمیں آوارہ کتوں کی بھر مار ہے جو رات کے اوقات میں ٹولیوں کی شکل میں دندناتے پھرتے رہتے ہیں اور رات کے وقت آنے جانے والوں کو نشانہ بناتے ہیں جبکہ اکثر رات کے اوقات میں آوارہ کتے موٹر سائیکل و سائیکل سوار پر حملہ آور ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے متعدد موٹر سائیکل سوار گر کر زخمی بھی ہوچکے ہیں دوسری جانب سرکاری ہسپتالوں میں کتے کے کاٹے کی ویکسی نیشن بھی نایاب ہے۔
کوئٹہ سے مزید