• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی کے طلبہ کا وائس چانسلر آفس پر احتجاج

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی میں لیٹ فیس سمیت پوائنٹس کی عدم دستیابی، انفراسٹرکچر کی خرابی کے خلاف طلبہ و طالبات پہلے پوائنٹ ٹرمینل اور پھر وائس چانسلر آفس پر احتجاج کیا۔ طلبہ و طالبات نے وائس چانسلر آفس کے باہر دھرنا دے دیا جس کے بعد وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی نے طلبہ رہنماؤں کو مذاکرات کی پیشکش کی ، دورانِ مذاکرات طلبہ رہنماؤں نے لیٹ فیس اور 5000 روپے readmission واپس لینے کے مطالبہ کیاجس کو وائس چانسلر نے نہیں کیاجس کے بعد طلبہ نے رات 8بجے تک دھرنا دیا۔ طلبہرہنماؤں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کسی صورت میں بھی مطالبات سے پیچھے ہٹنے سے انکار کردیا اور کہا وائس چانسلر صاحب کی ہٹ دھرمی ان کے غرور و تکبر کی نشانی ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ چانسلر اور وزیر اعلیٰ سندھ سمیت وزیر جامعات کو اس معاملے میں مداخلت کر کے طلبہ و طالبات کو فوری ریلیف دلوانا چاہیے ۔طلبہ رہنماؤں نے جمعرات کو جامعہ کراچی کے تمام دفاتر بند کرنے کا اعلان کردیا۔
ملک بھر سے سے مزید