• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کے بغیر چیمپئنز ٹرافی نہیں، ہائبرڈ ماڈل کا امکان زیادہ، تھامسن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انگلش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رچرڈ تھامسن نے کہا ہے کہ بھارت کے بغیرآئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں کوئی آپشن نہیں ہے۔ ملتان میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابھی بھارت کے پاکستان نہ جانے کی صورت میں متبادل آپشن پرغورہو رہا ہے، بھارت کے پاکستان نہ آنے پر ہائبرڈ ماڈل کے امکانات اب زیادہ ہو رہے ہیں، بھارت کے پاکستان میں جانے یا نہ جانے کا حتمی فیصلہ بھارتی حکومت پرمنحصر ہے، تاہم بھارت کا شرکت نہ کرنا کرکٹ کے مفاد میں نہیں ہوگا۔ رچرڈ تھامسن نے کہا کہ بھارتی بورڈ کے سابق سیکریٹری جے شاہ ،اب آئی سی سی کے سربراہ ہوں گے ان کا اس معاملے میں اہم کردارہوگا، چندروز میں آئی سی سی کی میٹنگزہیں ان میں مختلف آپشن زیرغورآئیں گے، بھارت اور پاکستان جب کھیلتے ہیں تو اس خطے میں سیکیورٹی کے خدشات ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ کو براڈکاسٹنگ رائٹ کو بچانا چاہیے۔