• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

SCO معاشی ترقی سے فریم ورک طے کرنے کیلئے نئے شعبوں کا قیام ضروری، ڈار

اسلام آباد (فاروق اقدس) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ SCO معاشی ترقی سے فریم ورک طے کرنے کیلئے نئے شعبوں کا قیام ضروری ہے، ایس سی او اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔

 23ویں ایس سی او سربراہی اجلاس کا انعقاد پاکستان کے لیے بڑا اعزاز ہے، تمام برادرانہ ممالک کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اجلاس میں شرکت کی،تمام ممالک کے مثبت کردار ادا کرنے کو سراہتے ہیں، سیکریٹری جنرل ایس سی او جانگ منگ نے کہا کہ پاکستان ایس سی او کا اہم رکن ، اجلاس کی شاندار کامیابی پرمبارکباد پیش کرتے ہیں۔

 اسلام آباد میں سیکریٹری جنرل ایس سی او کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحٰق ڈار نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان نے ایس سی او کی صدارت کرتے ہوئے علاقائی تعاون کو فروغ دینے، ماحولیاتی تحفظ، غربت کے خاتمے، نوجوانوں کو بااختیار بنانے جیسے اقدامات کیے۔

اہم خبریں سے مزید