• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ایجنسی نے پاکستان میں 11 سکھ اور کشمیری قتل کئے، امریکی اخبار

نیویارک (تجزیہ / عظیم ایم میاں)کینیڈا اور امریکی تحقیقاتی اداروں نے بھارتی چہرہ بے نقاب کیا، پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا اور بھارت کے دیگر پڑوسی ممالک کو کینیڈا اور امریکا کی تحقیقاتی ایجنسیوں کا شکرگزار ہونا چاہئے کہ انہوں نے بھارت کے اصل چہرہ کو بے نقاب کردیا۔

امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ بھارتی ایجنسی نے پاکستان میں 11سکھ اور کشمیری قتل کئے، کینیڈا سے قبل امریکہ، آسٹریلیا، برطانیہ، جرمنی بھی بھارتی” را” کی مجرمانہ سرگرمیوں کا تلخ تجربہ رکھتے ہیں۔ 

بھارت کا امریکہ سے تعاون اور ایسے ہی معاملے میں کینیڈا سے محاذ آرائی جاری ہے ۔

 امریکا اور کینیڈا میں نریندرمودی حکومت نے اپنے مخالفین کا صفایا کرنے کیلئے جو منصوبہ شروع کیا تھا وہ ابتدائی چند ناکام اور کامیاب وارداتوں کے ساتھ ہی کینیڈین اور امریکی تحقیقاتی ایجنسیوں نے اپنے شہریوں ور اپنی سرزمین کی حفاظت کرنے کے لئے نہ صرف فاش کردیا ہے بلکہ ’’را‘‘ کے ایجنٹ نکھل گپتا کو یورپ کے ملک چیک میں ہی گرفتار کرکے امریکا نے کارروائی بھی مکمل کرلی ہے اور فرد جرم بھی عائد کر رکھی ہے۔

اہم خبریں سے مزید