کوئٹہ (خ ن) کمشنر کوئٹہ ڈویژن کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک سرکلر کے مطابق مسافروں کو بسوں کی چھتوں پر بٹھانے کے حوالے سے سیکرٹری صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی ،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ، سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ اور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ٹریفک) کوئٹہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ مشاہدہ میں آیا ہے کہ اکثر مسافروں کو بسوں کی چھتوں پر بٹھایا جاتا ہے جو نہ صرف ان کی جانوں کے لیے خطرناک ہے بلکہ سیکورٹی کے لیے بھی خطرہ ہے۔اس لیے ہدایت کی جاتی ہے کہ فوری طور پر ٹرانسپورٹرز سے کہیں کہ وہ کسی مسافر کو چھت کے لیے بکنگ نہ کریں اور اس پریکٹس کو فوری طور پر بند کریں۔ کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں ٹرانسپورٹ ٹرمینلز اور بسوں کے کنڈیکٹر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔