کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر )امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان سے فٹبال فیڈریشن سندھ و کراچی کے عہدیداران کے ایک وفد نے ادارہ نور حق میں ملاقات کی اور فٹبال کے کھیل کے فروغ، کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود اور کھیل کے میدانوں کی بحالی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اوردرخواست کی کہ وہ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں،منعم ظفر خان نے وفد کو یقین دلایا کہ جماعت اسلامی ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون اور نوجوانوں کے لیے کھیل کے میدانوں کو آباد و بحال کرنے اور صحت مند سرگرمیوں کے فروغ میں اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی، جماعت اسلامی کے پاس شہر میں 9ٹاؤنز ہیں، ہم نے مختصر وقت میں، محدود وسائل اور اختیارات نہ ہونے کے باوجود عوام کی خدمت کی ہے اور 110پارکوں کی تعمیر ِ نو اور تزئین و آرائش کے بعد انہیں عوام کے لیے کھولا ہے، اسپورٹس کمپلیکس قائم کیے ہیں اور کھیل کے میدانوں کو بھی آباد کریں گے، فٹبال فیڈریشن کے وفد میں سندھ کے سینئر صدر جلال خان اور دیگر شامل تھے۔