• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے 27 ہزار مردوں کو ادائیگیوں کا انکشاف

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) خواتین کی مالی کفالت کے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے 27ہزار مردوں کو ادائیگیاں ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو نے نام سے خواتین کی مالی کفالت کے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بے قاعدگیاں بدستور جاری ہے،جس میں خواتین کے بجائے مردوں کو بھی غیرقانونی طور پر کروڑوں روپے کی ادائیگیاں ہونے کی نشاندہی ہوئی ہے جس کے پیش نظر مذکورہ پروگرام کرپشن کی نذر ہوگیا ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) کی 022 کو منظور شدہ فیصلے کے پیرا 4(a) میں کہا گیا ہے کہ ایک ہی خاندان کو ایک فائدہ 25,000 روپے کی رقم میں دیا جائے گا اور یہ فائدہ خاندان کی شادی شدہ عورت کو دیا جائے گا۔ اگر شادی شدہ عورت موجود نہ ہو تو شادی شدہ مرد کو دیا جائے گا۔بی آئی ایس پی کے مالی سال 2022 کے دوران ”فلڈز2022 کے متاثرین کو ہنگامی نقد رقم کی تقسیم“ کے منصوبے کے تحت 2,768,866 مستحقین میں 69ارب 22کروڑ 16لاکھ روپے تقسیم کیے گئے۔ این ایس ای آر ڈیٹا بیس میں موجود 2/3 شادی شدہ خواتین کی جانچ سے (کئی صورتوں میں نادرانے خاندانی تعلق کی تصدیق کی) ظاہر ہوا کہ 27,266 کیسز میں خاندان کے دونوں شوہر اور بیوی کو ہنگامی نقد رقم دی گئی۔آڈٹ کے مطابق 68 کروڑ روپے اضافی رقم کابینہ کے فیصلے کی خلاف دی گئی۔ ابتدائی آڈٹ مشاہدہ 30اگست 2023 کو جاری کیا گیا۔
ملک بھر سے سے مزید