• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر بینک میں ڈالر5؍ اوپن مارکیٹ میں 17 پیسے تک سستا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 5 پیسے تک اور اوپن مارکیٹ میں 17 پیسے تک گھٹ گئی، یوروکی قیمت میں 1.12روپے کی کمی،پاؤنڈ بھی 1.33روپے تک سستا ہو گیا، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعرات کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 5 پیسے کی کمی سے 277.70 روپے سے کم ہو کر 277.65 روپے ہو گئی لیکن قیمت فروخت 277.85 روپے پر برقرار رہی ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 8 پیسے کی کمی سے 277.84 روپے سے کم ہو کر 277.76 روپے اور قیمت فروخت 17 پیسے کی کمی سے 279.28 روپے سے کم ہو کر 279.11 روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 1.02 روپے کی کمی سے300.77 روپے سے کم ہوکر 299.75 روپے اور قیمت فروخت 1.12 روپے کی کمی سے 303.55 روپے سے کم ہو کر 302.43 روپے پر آگئی۔رپورٹ کے مطابق جمعرات کو برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 1.23 روپے کی کمی سے 360.03 روپے سے کم ہو کر 358.80 روپے اور قیمت فروخت 1.33 روپے کی کمی سے 363.43 روپے سے کم ہو کر 362.10 روپے پر آگئی۔
اہم خبریں سے مزید