• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج سے بیداری مارچ کا آغاز ہوگا، کل بدین میں جلسہ، سردار عبدالرحیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سیکریٹری اطلاعات اور پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے ارسا ایکٹ میں غیر آئینی ترامیم اور دریائے سندھ پر 6نئے کینال بنانے کی منظوری کے خلاف 18اکتوبر کو کراچی سے بیداری مارچ کا آغاز ہوگا بیداری مارچ کے شرکاء ٹھٹھہ، سجاول سے ہوتے ہوئے 19اکتوبر کو بدین پہنچیں گے جہاں جلسہ عام ہوگا، کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع کے پانی، وسائل اور حقوق پر کرپٹ حکمرانوں کو ڈاکہ مارنے نہیںدینگے ۔ان خیالات کا اظہارانھوںنے جی ڈی اے کے رہنماؤں اور کارکنوںسے ملاقات کے دوران کیا ، سردار عبدالرحیم نے کارکنوں کو بیداری مارچ میں بھرپور شرکت کی ہدایت کی اور کہا کہ کراچی کے عوام کا سمندر اپنے حقوق کے لیے سڑکوں پر ہوگا، انہوں نے کہا کہ بدعنوان حکمران جعلی اسمبلیوں میں بیٹھ کر عوام کے حقوق کا سودا کررہے ہیں جو عوام یکسر مسترد کرتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید