کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیر اعظم تقرری کیخلاف درخواست پر جوڈیشل ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس محمد شفیع صدیقی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیر اعظم تقرری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ وفاقی حکومت نے درخواست پر تحریری جواب جمع کرادیا۔ وفاقی حکومت نے جواب میں کہا کہ اسحاق ڈار کو بطور ڈپٹی وزیراعظم کا اعزازی عہدہ دیا گیا ہے۔