• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک پاکستانی لڑکے کی بے عیب تحریر نے امتحان کی جوابی شیٹ کو فن پارے میں بدل دیا

کراچی (نیوز ڈیسک) ایک پاکستانی لڑکے کی بے عیب تحریر نے امتحان کی جوابی شیٹ کو فن پارے میں بدل دیا۔ تفصیلات کے مطابق لکھنے کی عمدہ مہارت کسی بھی ملک کے تعلیمی نظام کا ایک بنیادی حصہ ہے۔ یہ مہارتیں ایک طالب علم کی صاف ستھری کاپیوں اور جوابات کو برقرار رکھنے کی صلاحیت کی گواہی دیتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر طالب علم کی غیر معمولی شاندار تحریری صلاحیتوں کے بارے میں ایک وائرل ویڈیو نے ناظرین کو محظوظ کردیا ہے۔ ویڈیو میں ایک لڑکے کو امتحان کی جوابی شیٹ پر اپنی لکھنے کی مہارت دکھاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ جوابی شیٹ میں امیدوار نے جوابات نفیس انداز میں لکھے ہیں۔ جیسا کہ جوابی پرچے میں دکھایا گیا ہے، لڑکا آٹھویں کلاس کا ہے اور اس نے خطاطی میں جوابات لکھے ہیں۔ یہ لکھنے کا ایک پرکشش انداز لگتا ہے ، لیکن یہ حاصل کرنا ایک مشکل ہنر ہے۔ امیدوار نے جواب نمبر اور عنوانات پر بھی روشنی ڈالی ہے ، اس طرح جواب میں مزید وضاحت متعارف کرائی گئی ہے۔ اس طالب علم نے نہ صرف ایک بلکہ پوری کاپی میں اس طرح کے صاف ستھرے جوابات لکھنے میں مستقل مزاجی برقرار رکھی ہے۔ کارڈ پر موجود ٹیکسٹ پر تبصرے کرتے ہوئے صارفین نے لکھا ہے کہ یہ کوئی جوابی شیٹ نہیں بلکہ شادی کا کارڈ ہے کیونکہ اتنی خوبصورت ہینڈ رائٹنگ کسی کی نہیں ہو سکتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید