• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل نے کس طرح حزب اللّٰہ کو دھماکہ خیز پیجرز خریدنے کیلئے دھوکہ دیا

کراچی (نیوز ڈیسک) رواں سال کے اوائل میں لبنان پہنچنے والے دھماکہ خیز مواد سے لیس پیجرز کے اندر کی بیٹریاں حزب اللہ کو ختم کرنے کی مبینہ اسرائیلی سازش کا حصہ تھیں، ان میں طاقتور فریب دینے والی خصوصیات اور خامیاں تھی۔پیجرز کے بارے میں ابتدا سے جاننے والے لبنانی ذریعہ،جس نے بیٹری پیک کی تصویریں پھاڑ دی تھیں، نے بتایا کہ پیجرز بنانے والے ایجنٹوں نے ایک بیٹری ڈیزائن کی، جس میں پلاسٹک کے دھماکہ خیز مواد کے ایک چھوٹے لیکن طاقتور چارج اور ایک نیا ڈیٹونیٹر جو کہ ایکس رے میں بھی نظر نہیں آتا تھا، کو چھپا دیا گیا ۔ویب آرکائیوزکے جائزے سے پتہ چلتا ہے کہ خامی پر قابو پانے کے لیے بڑی تعداد میں نئی پروڈکٹ کے لیے ایک قابل فہم بیک اسٹوری موجودنہیں تھی، جعلی آن لائن اسٹورز، صفحات اور پوسٹس بنائے گئے جنہوں نے حزب اللہ کو نہایت چالاکی سے دھوکہ دیا۔پیجر بم کا خفیہ ڈیزائن اور بیٹری کی محتاط کور اسٹوری برسوں سے جاری آپریشن پر روشنی ڈالتی ہے۔

اہم خبریں سے مزید