• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی اجلاس آج شروع، چیمپئنز ٹرافی و اہم معاملات پر بات ہوگی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا اہم اجلاس جمعےسے دبئی میں شروع ہو رہا ہے ۔ 21 اکتوبر تک جاری رہنے والے اجلاس میں آئندہ سال پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی سمیت اہم معاملات پر گفتگو ہوگی ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ حکام چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔ پاکستان نے بھارتی ٹیم کو زیادہ سفر نہ کرانے کیلئے اس کے تمام میچز لاہور میں کرانے کی تجویز دی ہے مگر براڈ کاسٹر نے ایک اور وینیو کو شامل کرنے کی سفارش کی ہے ۔ البتہ بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی براڈ کاسٹرز جو بھارتی بورڈ کے بھی براڈ کاسٹر ہیں،ان کا خیال ہے کہ دو وینیوز پر میچز ہونے سے براڈ کاسٹ اور ایونٹ ویلیو میں اضافہ ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید