• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت کا بند کی جانے والی آئی پی پیز کو 72 ارب روپے دینے فیصلہ

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) وفاقی حکومت نے پانچ بند کی جانے والی 5آئی پی پیز کو تقریباً 72 ارب روپے کی ادائیگیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے،حبکو کو ساڑھے 36ارب 50کروڑ اور روش پاور کو ساڑھے 15ارب روپے کی ادائیگی کی جائیگی۔ ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ ساڑھے 36 ارب 50کروڑ روپے حبکو کو ادا کیے جائیں گے جبکہ روش پاور کو ساڑھے 15ارب روپے کی ادائیگی کی جائیگی ۔اے ای ایس لال پیر کو 12ارب 80 کروڑ روپے اور اٹلس پاور کو 6 ارب روپے ادا کیے جائینگے، صبا پاور کو ایک ارب روپے دیے جائیں گے۔بند کیے جانے والے ان تمام پاور پلانٹس کی مجموعی للپیداواری صلاحیت 2400 میگاواٹ ہے۔
اہم خبریں سے مزید