• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PIA انتظامیہ اور برطانیہ میں برطرف ملازمین کا عدالت کے باہر تصفیے پر اتفاق

کراچی(این این آئی) پی آئی اے انتظامیہ اور لندن میں ملازمت سے برطرف 7ملازمین نے برطانوی عدالت کے باہر تصفیہ پر اتفاق کرلیا، فریقین کے وکلا کے معاوضہ کی رقم پر مذاکرات، ملازمین کی جانب سے ایک ملین پائونڈ کا مطالبہ ۔ذرائع کے مطابق برطانیہ میں قومی ائیرلائن کے سابقہ ملازمین کی جانب سے ملازمت سے جبری طور پر نکالے جانے کے خلاف دائرمقدمے کی لندن کی ایمپلائمنٹ ٹریبونل سروسز کورٹ 14اکتوبر سے سماعت کررہی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ 2021کو نکالے جانے والے 7ملازمین کی جانب سے پی ائی اے کے خلاف مقدمہ دائر کیا گیا تھا، پی آئی اے انتظامیہ اور نکالے جانے والے ملازمین کے مابین کورٹ کے باہر معاملہ طے کرنے پر اتفاق رائے پیدا ہوگیا۔
اہم خبریں سے مزید