• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جینکو ٹو کو کمپریسر تنازع پر 50 ملین روپے کا جرمانہ

اسلام آباد (اسرار خان) جینکو ٹو کو کمپریسر تنازعہ پر 50ملین روپے کا جرمانہ، CPGCLنے مفت ملنے والے کمپریسرز NPGCL کو کو 1.242 ارب روپے میں فروخت کردئیے تھے۔ CPGCL نے مفت ملنے والے کمپریسرز NPGCL کو کو 1.242 ارب روپے میں فروخت کردئیے تھے ، تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سینٹرل پاور جنریشن کمپنی لمیٹڈ (سی پی جی سی ایل)، جسے عام طور پر گینکو ٹو ( GENCO-II )کہا جاتا ہے، پر گیس بوسٹر کمپریسر اسٹیشنز (جی بی سی ایس) کے حصول اور منتقلی سے متعلق ضوابطی رہنما اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر 50 ملین روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔ یہ جرمانہ متعلقہ قواعد و ضوابط کے ساتھ نیپرا ایکٹ کے سیکشن 27 بی کے تحت جاری ہونے والے شوکاز نوٹس کے بعد لگایا گیا۔ یہ تنازعہ سی پی جی سی ایل اور اینگرو فرٹیلائزرز لمیٹڈ کے درمیان ایک معاہدے کے گرد گھومتا ہے، جس میں سی پی جی سی ایل نے اینگرو کو ماری شیلو گیس فیلڈ سے اپنی مختص کردہ 60 ملین مکعب فٹ یومیہ (ایم ایم سی ایف ڈی) گیس کے استعمال میں سہولت فراہم کی۔
اہم خبریں سے مزید