• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مخالفین ہمیں ہراساں کر رہے ہیں، خواتین ڈاہری برادری

نواب شاہ (بیورو رپورٹ )وزیراعلی سندھ کے سابق مشیر اسماعیل ڈاہری کی بھانجیوں کی پریس کانفرنس مخالفین پر دو بچوں کے اغواء اور ایک بچی کے زبردستی نکاح کا الزام،خواتین نے کہا کہ مخالفین ہمیں ہراساں کر رہے ہیں، تفصیلات کے مطابق دولت پور کے علاقے گوٹھ یارمحمدڈاہری کی رہائشی مسماۃ زرینہ مسماۃ شہزادی نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ دنوں پنجاب سے واپسی پر گاؤں جاتے ہوئے بااثر مسلح افراد اسلحہ کے زور پر ہماری 11 سالہ بچی سمیرہ کو اغواء کرکے لے گئے جبکہ انہی ملزمان نے دو ماہ قبل ہماری 13 سالہ لڑکی صائمہ کو بھی اغواء کیا اور جبرا صدام ڈاہری نامی شخص سے نکاح کرادیا اور ہمارے ماموں سردار اسماعیل ڈاہری اور رضا محمد ڈاہری کیخلاف اغواء کرنے کا جھوٹامقدمہ درج کرادیاگیا ہے متاثرہ خواتین کا کہنا ہے کہ ہماری بچیوں کے جبری اغواء کے معاملے پر دولتپور پولیس بااثر شخصیت کی ایماء پر ہماری مدد نہیں کررہی انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بااثر افراد اپنی دشمنیاں نکالنے کیلیے خواتین اور بچیوں کو اغواء اور ہراساں کررہے ہیں مسلح افراد بار بار ہمارے گھروں کے چکر لگاکر ہراساں کررہے ہیں۔
زر مبادلہ ذخائر میں 21 کروڑ 50 لاکھ ڈالر اضافہ
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)اسٹیٹ بینک کے زر مبادلہ ذخائرایک ہفتے میں 21کروڑ 50لاکھ ڈالر کے اضافے سے11ارب ڈالر سے بڑھ گئے،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق مرکزی بینک کے زر مبادلہ کے ذخائر ایک ہفتے میں 21 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 11 ارب 2 کروڑ 27 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں ،کمرشل بینکوں کے پاس اس وقت 5 ارب 8 کروڑ 86 لاکھ ڈالر موجود ہیں اس طرح 11 اکتوبر کو ملک کے مجموعی زر مبادلہ کے ذخائر 16 ارب 11 کروڑ 13 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید