• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر سست روی کا شکار، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

اسلام آباد (ساجد چوہدری )راولپنڈی اسلام آباد کے بعض علاقوں میں انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر سست روی کا شکار ہوگیا،سوشل میڈیا ایپس پر آڈیو اور ویڈیوز نہ جاری رہی ہیں نہ ہی آرہی ہیں، جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، شہریوں کے مطابق جمعرات کی شام سے موبائل وٹس ایپ کے ذریعے جہاں آڈیو اور ویڈیوز جا اور آ نہیں رہی ہیں وہاں اگر کوئی آڈیو یا ویڈیوز آ بھی جائیں تو وہ اوپن نہیں ہو پارہی ہیں تاہم وٹس ایپ کالز معمول کے مطابق آ اور جا رہی ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید