• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد ٹائیفائیڈ مہم، نارتھ ناظم آباد ٹاؤن میں ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے ٹی ایچ او کے بجائے کانٹریکٹ ملازم کے دستخط سے جاری

کراچی (بابر علی اعوان / اسٹاف رپورٹر) ضلع وسطی کے نارتھ ناظم آباد ٹاؤن میں انسداد ٹائیفائید مہم کےایک کروڑ چالیس لاکھ روپے غیر قانونی طور پر ٹاؤن ہیلتھ آفیسر کے بجائے ایک کانٹریکٹ ملازم کے دستخط سے جاری کر دیئے گئے۔ مذکورہ ملازم ارسلان وحید نارتھ ناظم آباد ٹاؤن میں ٹاؤن سپروائرز ویکسی نیٹر کی حیثیت سے کانٹریکٹ پر تعینات ہے جس نے مہم میں کام کرنے والے افراد کی ادائیگیوں کی فہرست تیار کی۔ ذرائع کے مطابق فہرست میں سنگین مبینہ بے قاعدگیاں تھیں جبکہ جعلی اور غیر متعلقہ افرادکا اندراج تھا جس پر ٹاؤن ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ذوالفقار نے فہرست پر دستخط سے انکار کیا تاہم ارسلان وحید نے ضلعی صحت انتظامیہ سے ساز باز کرکے خود دستخط کر دیئے ۔ یہ فہرست توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات کو بھجوائی گئی جنہوں نے پیسے ان افراد کے اکاؤنٹس میں منتقل کر دیئے۔ ذرائع کے مطابق ارسلان وحید نے سیکنڈ لیول سپروائرز کے طور پر اپنی ہمشیرہ اور فرسٹ لیول سپراوئرز کے طور پر اپنے بھائی سلمان وحید کا نام بھی شامل کر دیا جو محکمہ صحت کے ملازم نہیں اور ضابطے کے مطابق فرسٹ اور سیکنڈ لیول سپروائرز میں پرائیویٹ افراد کو شامل ہی نہیں کیا جاسکتا۔ ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر ان سمیت دیگر کئی غیر متعلقہ اور جعلی افرادکو فہرست میں ڈالا گیا۔
اہم خبریں سے مزید