• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

SCO کے دورکن ملکوں نے احتجاج نہ کرنے کی درخواست کی، پی ٹی آئی

اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم سمٹ میں شرکت کرنیوالے دو ممالک نے پی ٹی آئی سے درخواست کی کہ احتجاج نہ کریں ان ممالک کیساتھ ہمارے دور حکومت میں اچھے تعلقات تھے ہم انکو پاکستان کا خیرخواہ سمجھتے ہیں،مولانا کی درخواست پربھی غورکیا،حکومت کے رابطے ہوئے اسلئے احتجاج موخر کیا،، پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا ہم سمجھتے ہیں آئندہ پاکستان میں عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کی حکومت قائم ہو گی ہم نے ان ریاستوں سے آئندہ بھی معاملہ رکھنا ہے ان ممالک کی درخواست کو ہم مسترد نہیں کرسکتے تھے، عدالت سے درخواست مسترد ہونے کے بعد پارٹی کی سیاسی کمیٹی نے فیصلہ کیا اب ہم احتجاج کرینگے قانونی راستہ اپنا چکے اور کوئی راستہ نظر نہیں آرہا ہم عمران خان کو 16 دن انکے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے ہمیں انکی صحت کے حوالے سے فکر تھی۔
اہم خبریں سے مزید