حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پنجاب کالج لاہور میں طالبہ سے مبینہ زیادتی اوراس کی ہلاکت کے خلاف کالجز کے طلباءکا حیدرآبادپریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ‘ کینٹ پولیس نے لاٹھی چارج کرکے طلباءکو منتشر کردیا‘ دو طلبا کو گرفتاربھی کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو لطیف آباد کے مختلف سرکاری وپرائیویٹ کالجز کے طلبا لاہور میں پنجاب کالج کی طالبہ سے مبینہ جنسی زیادتی ‘کالج انتظامیہ کے اوپر طلبہ پر تشدد کے خلاف حیدرآباد پریس کلب پر احتجاجی مظاہرے کیلئے پہنچے تھے۔ اس دوران ایس ایچ او کینٹ انسپکٹر عمران رشید کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری نے طلبا کومنتشر کرکے ان پر لاٹھی چارج شروع کردیا اور2طلبا کو گرفتارکرکے پولیس موبائل میں بٹھالیا ۔طلبا کے احتجاجی مظاہرے پر لاٹھی چارج گرفتاریوں کی وڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل کی گئیں۔تاہم کینٹ پولیس کاکہناہے کہ گرفتار طلبا کو کچھ دیر بعد رہاکردیاگیاہے۔