• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی آر ٹی کو مفت زمین دینے کی تحقیقات کرائی جائے، عمران سالارزئی

پشاور ( وقائع نگار )حیات آباد جو ایک سیلف فنانس منصوبہ ہے کے 20 ارب کی مالیت کی زمین کو بی آر ٹی منصوبے کو مفت میں دینا پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کا حیات آباد کے مکینوں کے ساتھ ظلم اور ناانصافی ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و چیئرمین حیات آباد عمران خان سالارزئی حیات آباد کے بلدیاتی نمائندوں سے بات چیت کے دوران کیا عمران خان سالارزئی نے کہا کہ بی آر ٹی کےلئے حیات آباد کا واٹر فلٹریشن منصوبے کو ختم کرکے اس کی زمین کو پی ڈی اے نے بغیر کسی معاوضے کے بی آر ٹی کو دی اس سے حیات آباد کے مکینوں کو دو نقصانات ہوئے ایک واٹر فلٹریشن منصوبہ ہمیشہ کےلئےختم ہوا اور دوسری 20 ارب کی زمین پی ڈی اے کی ملی بھگت سے بی آر ٹی کو مفت ملی اور اس خطیر رقم سے جو حیات آباد کے مکینوں کی فلاح وبہبود پر خرچ ہونی تھی سے یہاں کے مکین محروم ہوگئے،

پشاور سے مزید