کوئٹہ (خ ن) کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نےگزشتہ روزشہر کے مختلف علاقوں میں 138 جنرل سٹورز،،تندور، قصابوں، بیکریوں اوردودھ دہی کی دکانوں کا دورہ کیااس دوران ناجائز منافع خوری کرنے پر 24 دکانداروں کو گرفتار ‘11 دکانیں سیل‘ 13 دکانداروں پر جرمانے عائد جبکہ 37 دکانداروں کو سخت وارننگ جاری کی گئی۔