کوئٹہ (پ ر) سینئر سیاست دان سابق گورنر نواب ذوالفقار مگسی نے سابق نگران وزیر اعلیٰ میر ہمایوں خان مری کے انتقال پرتعزیت کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ میر ہمایون مری انتہائی شریف النفس انسان تھے اور پوری زندگی شرافت ودیانت کی سیاست کرتے رہے مرتے دم تک اصولوں پر قائم رہے اور کبھی سمجھوتہ نہیں کیا مشکل حالات کے باوجود ثابت قدم رہےنواب مگسی نے مرحوم کی مغفرت اورپسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دعاکی۔