• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیوٹمز کے طلبا اور فیکلٹی ممبرز کا نیب آفس کا دورہ، مختلف شعبوں کا معائنہ

کوئٹہ(پ ر)بیوٹمزکے طلباء اور فیکلٹی ممبران کے ایک گروپ نے نیب کے دفتر کا دورہ کیا۔دورےکا مقصد طالب علموں کو بدعنوانی سے نمٹنے میں نیب کے اہم کردار، اس کے کام کرنےکاطریقہ کار اور ماحول کے بارے میں آگاہ کرنا تھا اور ساتھ ہی انہیں بدعنوانی کے خاتمے کے لیے نیب کے ساتھ تعاون کرنے کی ترغیب دینا تھا۔وفد نے نیب کے مختلف شعبہ جات میں ہونے والے کام کی نوعیت کو دیکھا اورمتعلقہ افسران سے مختلف امور پر سیر حاصل گفتگو کی ۔ڈائریکٹر نیب ہارون رشید نے نیب کے قیام، وژن، مشن، اور سہ جہتی حکمت عملی جوکہ آگاہی، روک تھام اور نفاذ پر مشتمل ہے کے بارے میں ایک جامع لیکچر دیا۔ انہوں نے نوجوانوں کو بدعنوانی کے خلاف تعلیم دینے کی اہمیت پر زور دیا اور اس کے خاتمے میں طلباء کے اہم کردار کی نشاندہی کی قومی احتساب بیورو (بلوچستان )کے ڈائریکٹر جنرل نعمان اسلم نے کھلے پن، شفافیت اور مافیا اور بڑے کیسز سے لوٹی گئی رقوم کی وصولی کے لیے چیئرمین نیب کی ہدایات اور وژن پر زور دیا۔ سوال و جواب کے سیشن کے دوران انہوں نے بدعنوانی کے متعدد پہلوؤں، اس کے منفی اثرات، اور نیب کے آپریشن پر کھل کر بات کی۔یونیورسٹی کے نمائندے سمین خان کے مطابق یہ دورہ بدعنوانی سے نمٹنے کے لیے آگاہی اور تعلیم کے لیے نیب کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
کوئٹہ سے مزید