• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں بجلی کھمبوں کی تنصیب اور شفٹنگ کے کام کئے جارہے ہیں اور اس سلسلے میں 18اکتوبر کو شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے 11 کے وی ائیرپورٹ روڈ،پی اے ایف، خروٹ آباد، عمر، چشمہ، نوحصار، جبل نور، ویسٹرن بائی پاس، ادیان، داریم،سی ٹی ایس، دوستین اورکڈنی سینٹر فیڈروں سے صبح9 بجے سے دوپہر2 بجے تک بجلی بندرہے گی۔اسی طرح 19 اکتوبر کو سریاب گرڈاسٹیشن پرضروری مرمت کے کام کے سلسلے میں سمنگلی ایکسپریس، چلتن، اولڈ لیاقت بازار، جان محمد روڈ، سریاب ٹو، دلدار کاریز اورنیوجان محمدفیڈروں سے صبح10بجے سے دوپہر2 بجے تک جبکہ اُسی روزبجلی لائنوں پر ترقیاتی کاموں کے لئے کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن سے منسلک 11Kv شہباز ٹاؤن، جناح ٹاؤن،پی اے ایف، اولڈ سمنگلی، انٹرکنیکٹر، مالک، نواں کلی، کسٹم، کلی دیبہ اور بروری فیڈرز صبح9بجے سے دوپہر 2 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔
کوئٹہ سے مزید