• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کو ووٹ دینے کیلئے عوامی نمائندوں کو دھمکیاں دی جارہی ہیں، پی ٹی آئی

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماو رکن قومی اسمبلی خرم منور منج نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے عوامی نمائندوں کو دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ حکومت کو ووٹ دینے ہیں ، بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہمارامقصدہے اوراس کے بغیرملکی ترقی کا عمل ممکن نہیں ،مجوزہ ترامیمی مسودہ کا مقصد صرف ن لیگ کے وقتی مفادات کوسہارادیناہے تحریک انصاف عدلیہ کو کمزور اور پارلیمنٹ کو بے توقیر نہیں ہونے دے گی، آئینی عدالت کی آڑ میں بانی پی ٹی آئی کوتاحیات جیل میں رکھنے کامنصوبہ ہے، یہاں جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس سے قبل نیب ترامیم کےذریعے ان لوگوں نے اپنے اربوں روپے معاف کروائے، عوام خاموش نہ ر ہیں یہ سب کچھ ملکی مفاد کے خلاف ہو رہا ہے وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کرکے رکھ دیا ہے، جب تک پاکستان کو حقیقی معنوں میں ایماندار،پاک صاف اور باکردار قیادت میسر نہیں آجاتی ملکی مسائل حل نہیں ہوسکتے ، عدالت کا شوشہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے اپنے دفاع کے لیئے چھوڑا ہے یہ لوگ کبھی عوام کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید