• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ، ایڈیشنل ایس ایچ او کی پیشی کا معاملہ، پولیس رولز میں اصلاحات کا حکم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے کیس میں ایڈیشنل ایس ایچ او کی پیشی کے معاملے پر 3 ماہ میں پولیس رولز میں اصلاحات کا حکم دیدیا، عدالتی حکم پر ڈی آئی جی شرقی و دیگر افسران عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے استفسار کیا کہ ایڈیشنل ایس ایچ او کی پوسٹ پولیس رولز میں موجود ہے؟ سرکاری وکیل نے کہا کہ پولیس رولز میں ایڈیشنل ایس ایچ او کا کوئی عہدہ نہیں ہے، اعلی پولیس افسران کسی بھی قابل افسر کو اپنے طور پر تعینات کرتے ہیں، ایس ایس پی نے کہا کہ ایس ایچ او دیر رات تک اپنے فرائض انجام دیتے ہیں، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جو بھی پولیس اہلکار عدالت میں پیش ہو وہ اپنا عہدہ صحیح بتائے، اگر ضرورت ہے تو رولز کیوں نہیں بنائے جاتے؟ محکمہ داخلہ کو 5 برس پہلے بھی پولیس رولز میں اصلاحات کا حکم دیا تھا، محکمہ داخلہ ابھی تک کچھ نہیں کرسکا ہے، محکمہ داخلہ پولیس کو اختیارات دے تو وہ بہتر کام کرسکتے ہیں، پولیس میں بہت قابل لوگ موجود ہیں، ان کو اختیارات دیں ،پنجاب اور کے پی میں اصلاحات کے بعد وہ سندھ سے بہت بہتر پرفارم کررہے ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید