• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آنے والی نسلوں کو اسلامی تعلیمات سے بھی آراستہ کرنا ہوگا، بلال سلیم قادری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل بلال سلیم قادری شامی نے کورنگی نمبر1دارالعلوم محمدیہ رضویہ کے زیر اہتمام منعقد محفل ذکر غوث الوریٰ بسلسلہ دستار فضیلت و تقسیم اسناد میں شرکت کی اور دستار بندی کی ،اس موقع پر علمائے مشائخ کراچی رابطہ کمیٹی کے رکن محمد شاہد رسول قادری،ڈسٹرکٹ و سیکٹر ذمہداران اور عوام اہلسنت کی کثیر تعداد موجود تھی،بلال سلیم قادری نےتقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ دنیا کی چاہت کو دل سے نکال کر ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کو دنیاوی تعلیمات کے ساتھ اسلامی تعلیمات سے آراستہ کرنا ہوگا،تمام عالم اسلام اور مسلم ممالک کو ایک پلیٹ فارم پرآ کر جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے دشمن کو جواب دینا ہوگا،بلال سلیم قادری کا مزید کہنا تھا کہ ہر چیز ہمیں وسیلے سے ہی ملتی ہے۔اہلسنت کا عقیدہ ہے نظر و نیاز فاتحہ درود ہی بخشش کا وسیلہ بنیں گے،معتبر ہستیوں کو وسیلہ بنا کر ہم اللّٰہ پاک سے ہی مانگتے ہیں،کیا اچھا ہے کیا برا ہے یہ سب کچھ اسلامی تعلیمات میں واضح ہے،پاکستان بھی اولیاء اللّٰہ کا فیضان ہے، ہم سب نے مل کر جدوجہد کرنی ہےملک میں نظام مصطفیﷺ کا نفاذ ہو۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید