• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئی سدرن گیس کمپنی، کے الیکٹرک کا طرز عمل درست نہیں، منعم ظفر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہےکہ سوئی سدر ن گیس کمپنی،کے الیکٹرک کا رویہ اور طرز عمل درست نہیں ، گیزر نہ ہونے کے باوجود گیزر کا بل کسی طرح بھی قبول نہیں،عوام کے حق کے لیے عدالت اور احتجاج کا راستہ اختیار کریں گے،کراچی کے شہریوں کو بجلی، پانی، گیس اور ٹرانسپورٹ سمیت بنیادی سہولتیں میسر نہیں،شہر کا انفرااسٹرکچر تباہ حال ہے، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، شہریوں کو روزانہ شدید ذہنی و جسمانی اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے، قابض میئر تلاش گمشدہ کا اشتہار بنے ہوئے ہیں، خود کام کرتے ہیں اور نہ کسی اور کو کرنے دیتے ہیں،علاوہ ازیں گلشن ٹاؤن آفس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہر کی بحالی کیلئے ہر ٹاؤن کو پانچ ارب روپے کی اسپیشل گرانٹ دیجائے،پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر نے کہا کہ جہانگیر روڈ اور دیگر سڑکوں کی استرکاری ان ہی لوگوں کے حوالے کی گئی جو پہلے بھی ناقص اور غیر معیاری تعمیر کے ذمہ دار ہیں،ہمارا مطالبہ ہے کہ ٹاؤنز کو اختیارات اور ترقیاتی فنڈ ز دیئے جائیں تاکہ نچلی سطح پر عوام کے بنیادی مسائل حل ہوں، انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور وائس چانسلر جامعہ کراچی کے 45ہزار طلبہ و طالبات کے مسائل اور احتجاج کو سنجیدہ لیں،ان کے جائز مطالبات تسلیم اور مسائل حل کیے جائیں، جامعہ کراچی کو ملنے والی 1430ملین روپے کی گرانٹ میں اضافہ کیا جائے،دریں اثنا گلشن ٹاؤن آفس میں تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ شہر کی بحالی کیلئے بلاتخصیص ہر ٹاؤن کو پانچ ارب روپے کی اسپیشل گرانٹ دیجائے،چئیرمین گلشن ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد ملک کے پہلے ٹاؤن چئیرمین بن گئے ہیں جنہوں نے آئین پاکستان کے آرٹیکل 140 اے کے عین مطابق اختیارات اور وسائل کو نچلی سطح پر منتقل کردیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید