کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار کو مبینہ جان سے مارنے کی دھمکیوں پر کراچی بار ایسوسی ایشن نے کل مکمل طور پر عدالتوں میں ہڑتال کا اعلان کردیا ، کراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے ڈسٹرکٹ ججز کو بھی خطوط لکھ دیئے گئے جس میں عدالتی امور معطل کرنے کی بھی درخواست کردی۔