• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

IMF نے پاکستان میں مہنگائی میں مسلسل کمی کی پیشگوئی کردی

اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) عا لمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نےپاکستان میں مہنگائی میں مسلسل کمی کی پیش گوئی کردی ۔ ایک رپورٹ میں آئی ایم ایف نےپاکستان میں مسلسل5 سال اوسط مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں رہنےکا تخمینہ لگا یا ہے۔آئی ایم ایف نے رواں مالی سال حکومتی ہدف سے بھی مہنگائی کم رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ آئی ایم ایف کورواں مالی سال پاکستان میں مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں9اعشاریہ 5فیصد رہنےکی توقع ہے۔ یاد رہے کہ رواں مالی سال کے لیےحکومت نےاوسط مہنگائی کاہدف ڈبل ڈیجٹ میں 12فیصد مقررکیا ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان میں مالی سال 2025.26 میں اوسط مہنگائی7اعشاریہ 8فیصد رہنےکا امکان ہے۔آئی ایم ایف نے مالی سال 2026.27کے لیےپاکستان میں اوسط مہنگائی کاتخمینہ6 اعشاریہ 5 فیصد ہے، آئی ایم ایف آئی ایم ایف کی مالی سال 2027.28 اور2028۔29 میں بھی اوسط مہنگائی 6 اعشاریہ 5فیصد رہنےکی پیش گوئی کی ہے۔

اہم خبریں سے مزید