اسلام آ باد (رانا غلام قادر )وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نو ٹیفیکیشن جا ری ، گلگت بلتستان میں تعینات پا کستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کے گریڈ18کے افسر کیپٹن (ر) طیب سمیع خان کو تبدیل کرکے ان کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کی گئی ہیں۔ تقرری کے منتظر او ایم جی کے گریڈ 18 کے افسر محمد احتشام الحق کو سیکشن افسر پاور ڈویژن تعینات کیا گیا ۔ ان لینڈ ریو نیو سروس کے گریڈ 18 کے افسرعلی صالححیات کلیار کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کرنے کا حکم منسوخ کردیاگیا ے۔ اسسٹنٹ پر وفیسر محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا مس شازیہ کی خدمات ایک سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر وفاقی نظامت تعلیمات کے سپرد کی گئی ہیں۔ویمن میڈیکل افسر خیبر پختونخوا ڈاکٹر عا ئشہ اختر اور ڈاکٹر بشریٰ قیوم کی خدمات تین سال کیلئے وفاقی وزارت صحت کے سپرد کی گئی ہیں۔ وفاقی نظامت تعلیمات (کینٹاینڈگیریژن )کی گریڈ سترہ کی افسر مس غزل کو ایک سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر وفاقی نظامت تعلیمات اسلام آ باد میں تعینات کیا گیا ۔