راولپنڈی (نمائندہ جنگ) تحریک انصاف کی احتجاج کی کال کے باوجود راولپنڈی کی مقامی قیادت اور سرکردہ افراد زیر زمین چلے جانے سے احتجاج کا خواب پورا نہ ہوسکا تاہم کمیٹی چوک کے قریب احتجاج کیلئے قیادت کے انتظار میں جمع ہونے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے پولیس نے ایک درجن کے قریب کارکنان کو حراست میں لے لیا جبکہ پولیس نے دفعہ 144 پر عملدرآمد یقینی بنانے اور شہر میں امن وامان قائم رکھنے کیلئے شہر بھر میں فلیگ مارچ کیا تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کی جانب سے کارکنوں کو گزشتہ روز کمیٹی چوک میں جمع ہونے کی ہدایت کی گئی تھی تاہم مقامی قیادت اور کارکنان کمیٹی چوک نہ پہنچنے کی وجہ سے راولپنڈی میں احتجاج نہ ہوسکااس موقع پر بعض کارکنان کو پولیس نے حراست میں لیکر تھانہ وارث خان منتقل کر دیا۔