• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، طالبہ سے زیادتی کی غیرمصدقہ خبر، مظاہرے، JIT تشکیل

لاہور،وزیرآباد(نمائندہ جنگ) لاہور میں طالبہ سے زیادتی کی غیرمصدقہ خبر پر مظاہرے جاری رہے، جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی، وزیرآباد میں روڈ بلاک کر کے احتجاج کرنے پر58 نامزد اور 70نامعلوم طلبہ کیخلاف مقدمہ درج، چھاپے جاری،تفصیلات کے مطابق جوائنٹ انو یسٹی گیشن ٹیم ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی سربراہی میں تشکیل دی گئی چھ رکنی ٹیم میں تین پولیس افسر اور تین حساس اداروں کے نمائندے شامل ہیں ،کمیٹی کے پہلے اجلاس میں طے کیا گیا کہ تھانہ ڈیفنس اے میں درج مقدمے کی تفتیش ،سوشل میڈیا پر لڑکی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے ،ریپ کی افواہیں پھیلانے کی مکمل تحقیقات ہونگی،ریاست مخالف اکسانے کی ترغیب دینے والوں کی نشاندہی کی جائےگی۔
اہم خبریں سے مزید