• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاقب جاوید نے لاہور قلندرز سے اپنی راہیں جدا کر لیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن اور سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر عاقب جاوید نے لاہور قلندرز کے ساتھ اپنی راہیں جدا کر لیں۔ ملتان میں دوسرے ٹیسٹ سے قبل انہیں اظہر علی اور علیم ڈار کے ساتھ سلیکٹر مقرر کیا گیا تھا۔انہوں نے پچ کی تیاری اور سلیکشن میں مکمل اختیارات کے ساتھ کام شروع کیا ہوا ہے دوسرے ٹیسٹ میں انہوں نے سخت فیصلے کرتے ہوئے بابر اعظم کو ڈراپ کیا جبکہ چار تبدیلیاں کیں جس نے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔عاقب جاوید کا لاہور قلندرز کے ساتھ سفر خوش اسلوبی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔انہوں نے 8 سال تک قلندرز کے ڈائریکٹر آف کرکٹ آپریشنز اور ہیڈ کوچ کے طور پر کامیابیاں حاصل کیں۔ ان کی کوچنگ میں ٹیم نے 3 پی ایس ایل فائنلز کھیلے جن میں سے دو مسلسل ٹائٹل جیتے۔

اسپورٹس سے مزید