کراچی(اسٹاف رپورٹر) نوجوان سرفراز خان نے مشکل ترین صورتحال میں150رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے بھارت کو نیوزی لینڈ کے خلاف اننگز کی شکست سے بچالیا۔بنگلورو میں سرفراز خان نے195گیندیں کھیلیں ان کی اننگز میں تین چھکے اور18چوکے شامل تھے۔بھارت دوسری اننگزمیں 462رنزبناکرآؤٹ ہوگئی اور نیوزی لینڈ کو جیت کے لئے107رنز کا ہدف ملا۔چوتھے دن کھیل ختم ہونے پر نیوزی لینڈ نے بغیر کسی نقصان کے کوئی رن نہیں بنایا تھا۔ رشبھ پنت 99 اور کوہلی 70 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری اور ولیم او رورکے نے تین تین لی۔ نیوزی لینڈ نے دوسری اننگز میں کوئی رن نہیں بنایا، بارش کی وجہ سے دن کا اختتام کردیا گیا۔بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں46رنز بناکر آوٹ ہوگئی تھی۔