• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، جعلی پیر کی ساتھی کیساتھ مل کر ذہنی مریض لڑکی سے زیادتی

لاہور ( این این آئی) لاہور کے علاقے شاد باغ میں جعلی پیر نے ساتھی کے ساتھ مل کر نوجوان ذہنی مریض لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزمان نے جعلسازی سے کاغذات تیار کر کے جھوٹا نکاح بھی کیا، دھمکیاں دیتے رہے،واقعے کا مقدمہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا جس میں خاتون سمیت تین افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمے میں لکھا گیا ہے کہ ملزمان نے لڑکی سے مختلف حیلے بہانوں سے18 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سونا اور موبائل بھی ہتھیائے اور جعلسازی سے کاغذات تیار کرکے لڑکی سے جھوٹا نکاح بھی کیا۔ملزم جاوید اور اسکے ساتھی اصغر نے لڑکی کو دم کرنے کے بہانے زیادتی کا نشانہ بنایا اور جنسی درندگی کی ویڈیوز بناکر اسے وائرل کرنے کی دھمکیاں دیتے رہے۔پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی نفسیاتی مریض ہے، جسے والدین دم کروانے کے لئے جعلی پیر کے پاس لے کر گئے تھے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان جاوید، اصغر اور ساجدہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی اور گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔
اہم خبریں سے مزید