• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گویا منصور علی شاہ چیف جسٹس نہیں بن رہے‘ حافظ نعیم

اسلام آباد (ایجنسیاں)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے 26ویں آئینی ترمیم سے متعلق موجودہ صورت حال پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ گویا سب کا اس پر اتفاق ہے کہ اب منصور علی شاہ چیف جسٹس نہیں بن رہے‘چیف جسٹس کا تقرر سنیارٹی پر نہیں ہوگا اور اب عدلیہ پر حکومت کا کنٹرول ہوگا۔حافظ نعیم الرحمن نے ایک بیان میں کہا کہ خوب اتفاق ہے، بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں ترمیم پر پیپلزپارٹی اور مولانا فضل الرحمن کا 100 فیصد اتفاق ہے جبکہ بیرسٹر گوہر کہتے ہیں پی ٹی آئی کا مولانا سے اتفاق رائے ہو گیا‘رانا ثنااللہ کہتے ہیں مولانا نے حکومت کے مسودے سے اتفاق کیا ہے‘سب کا اس پر اتفاق ضرور ہے کہ اب منصور علی شاہ چیف جسٹس نہیں بن رہے۔
اہم خبریں سے مزید