اسلام آباد (نمائندہ جنگ) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ذاتی معالجین سے طبی معائنے کیلئے درخواست دائر کر دی۔دائر درخواست میں چیف کمشنر اسلام آباد اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ ذاتی معالجین کو رسائی نہیں دی جا رہی، درخواست گزار سابق کھلاڑی،72سال عمر اور سابق وزیراعظم ہے، استدعا ہے کہ ڈاکٹر عاصم یوسف ، ڈاکٹر فیصل سلطان ڈاکٹر ثمینہ نیازی کو پندرہ روزہ شیڈول کے مطابق چیک اپ کا اجازت نامہ جاری کیا جائے۔