• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں جان بچانے والی ادویات کی شدید قلت، مریض پریشان

کراچی (این این آئی)کراچی میں جان بچانے والی ادویات کی شدید قلت، مریض پریشان، دوسری جانب امپورٹرز کا کہنا ہے کہ قیمت کے حوالے سے ڈریپ کو لکھ دیا ہے اگر قیمتیں مقرر نہیں کی جائیں گی تو ادویات امپورٹ نہیں کرسکتے۔

شہر قائد سمیت سندھ میں گردوں کے امراض، ہیپاٹائٹس اے، روبیلا،خسرہ، ممپس ، ٹیٹنس امیونو گلوبلی کی ویکسین ناپید ہوگئی، جس سے مریضوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت صوبے بھر میں جان بچانے والی ادویات کی شدید قلت ہے، گردوں کے امراض، ہیپاٹائٹس اے ، روبیلا، خسرہ اور ممپس کی ویکسین ناپید ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ ٹیٹنس کے علاج کیلئے ٹیٹنس امیونو گلوبلین اور ریبیز سے بچاؤ کیلئےاینٹی ریبیزامیونو گلوبلین بھی ناپید ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹیٹنس امیونو گلوبلین ٹیٹنس کے انفیکشن کو روکنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، بروقت ویکسینیشن نہ ہونے سے تشنج 30 سے 40 فیصد کیسز میں موت کا سبب بھی بنتا ہے۔

طبی ماہرین نے بتایا کہ اینٹی ریبیز امیونو گلوبلین کو ریبیز ویکسینیشن کے ساتھ دینا ضروری ہوتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید