اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کے بلوں پر عائد ہونیوالے جرمانے کی پالیسی کو تبدیل کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے نئی پالیسی کے تحت مقررہ تاریخ کے بعد جمع ہونے والے بجلی کے بلوں پر 5 سے 10فیصد تک سر چارج لگا دیا ہے، آئندہ مقررہ تاریخ کے 3دن بعد ادائیگی کی صورت میں بل کا 5 فیصد سر چارج لگے گا، اسی طرح 3 سے زیادہ روز گزرنے کے بعد بل ادا کرنے پر 10 فیصد سر چارج بطور جرمانہ عائد کیا جائے گا۔