• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سات اسرائیلی شہری ایران کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار

مقبوضہ بیت المقدس (اے ایف پی) اسرائیلی پولیس نے گزشتہ روز کہا ہے کہ انہوں نے سات اسرائیلی شہریوں کے جاسوسی نیٹ ورک کو گرفتار کیا ہے ،جو ایرانی انٹیلی جنس کے لیے اسرائیل کے فوجی اڈوں اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے کے بارے میں معلومات اکٹھا کر رہے تھے۔پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ داخلی سلامتی کے ادارے اور پولیس نے ایک جاسوسی نیٹ ورک کو کامیابی کے ساتھ ختم کر دیا، جس میں سات اسرائیلی شہری شامل تھے، جو ایرانی انٹیلی جنس کی جانب سے کام کر رہے تھے، پولیس نے بیان میں مزید کہا کہ ساتوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ان ساتوں اسرائیلیوں کا تعلق شہر حیفہ اور ملک کے شمالی علاقوں سے ہے۔پولیس نے کہا کہ یہ نیٹ ورک آئی ڈی ایف کے اڈوں اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے کے بارے میں حساس معلومات اکٹھا کرنے میں مصروف تھا۔پولیس نے بتایا کہ اسرائیلی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس گروہ نے دو سال کے عرصے میں الخان اور اورخان کے نام سے مشہور دو ایرانی ایجنٹوں کی ہدایت پر کئی مشن انجام دیے۔پولیس نے کہا کہ نیٹ ورک کے ارکان اس بات سے واقف تھے کہ انہوں نے جو انٹیلی جنس فراہم کی ہے وہ قومی سلامتی پر سمجھوتہ کرتی ہے اور ممکنہ طور پر دشمن کے میزائل حملوں میں مدد کر سکتی ہے۔پولیس نے کہاکہ نیٹ ورک نے ملک بھر میں آئی ڈی ایف کے اڈوں پر وسیع جاسوسی مشنز کا انعقاد کیا، جس میں فضائیہ اور بحریہ کی تنصیبات، بندرگاہوں، آئرن ڈوم سسٹم کے مقامات، اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے جیسے ہیدرہ پاور پلانٹ پر توجہ مرکوز کی گئی۔اس نے مزید کہا کہ اس گروپ کوزیادہ تر کرپٹو کرنسی کی ادائیگیوں کے ذریعے اس کام کے لیے لاکھوں ڈالر ملے۔
اہم خبریں سے مزید