حیدرآباد ( بیورو رپورٹ)سندھ رواداری کمیٹی کے رہنما سندو نواز گھانگرو نے خضر حیات، پنہل ساریو، امر سندو، عالیہ بخشل تلھو کے ہمراہ حیدرآباد پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت سندھ کو متنبہ کیا کہ اگر ڈاکٹر شاہ نواز کنبر قتل کے واقعہ کے سہولت کاروں ایک ایم این اے ‘ ڈی آئی جی اور 2ایس ایس پیز کے خلاف کیس داخل کرکے انہیں گرفتار کیا جائے بصورت دیگر 23نومبر کو کراچی اور حیدرآباد میں احتجاجی ریلی نکالی جائے گی انہوںنے کہاکہ سندھ حکومت عرصہ دراز سے دوغلی پالیسی اختیار کئے ہوئے ہیں پرامن لوگوں کے خلاف کیس درج کئے جارہے ہیں انہوںنے کہاکہ ڈاکٹر شاہ نواز کی دوسری پوسٹ مارٹم رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور پہلی رپورٹ غلط تھی لہذا جن ڈاکٹرز سے یہ پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کی تھی ان کے خلاف کاروائی جائے انہوںنے مطالبہ کیا کہ سندھ میں مذہب اور سیاست کے نام پر شہریوں کا قتل بند کیا جائے۔